• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی سی ایس، مائیکروسافٹ، سیلز فورس اور اوریکل میں چھٹنی

Updated: September 09, 2025, 5:16 PM IST | New Delhi

بڑی تعداد میں ملازمین ملازمت سے محروم ہو جائیں گے۔ اے آئی کے استعمال سے ملازمت کا رجحان بدل رہا ہے۔ جولائی میں ٹی سی ایس نے یہ اعلان کر کے ملازمین کو حیران کر دیا تھا کہ وہ تقریباً۱۲؍ہزار عہدوں کو ختم کر دے گا ۔

Oracle Office.Photo:INN
اوریکل آفس۔ تصویر:آئی این این

ٹیک انڈسٹری اس وقت سب سے مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے، اس کی بڑی وجہ ایڈوانسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (ایل ایل ایم) ماڈلز کا بڑھتا ہوا اثر ہے۔ بڑی امریکی ٹیک کمپنیاں ملازمتوں میں تخفیف اور بڑے پیمانے پر برطرفی کا مسلسل اعلان کر رہی ہیں، کیونکہ آٹومیشن کی وجہ سے اب بہت سی نوکریاں غیر متعلقہ ہو گئی ہیں۔ان سبھی کمپنیوں میں سے نکالے جانے والے افراد کی مجموعی تعداد ۳؍ہزار ہے۔ 
حال ہی میں اوریکل اور سیلز فورس نے بھی ملازمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اوریکل نے تصدیق کی ہے کہ وہ ریڈووڈسٹی، پلیزنٹن اور سانتا کلارا  میں۲۵۰؍ سے زیادہ عہدوں کو ختم کر دے گا۔ اس کے علاوہ سیٹل میں ۱۰۱؍ملازمین کو بھی نکال دیا جائے گا۔ سیلز فورس اپنی افرادی قوت کو بھی کم کر رہی ہے، سان فرانسسکو میں۲۶۰؍ سے زیادہ اور سیٹل کے علاقے میں تقریباً ۱۰۰؍ عہدوں کو کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ تخفیف ۳؍ نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
 اچانک برطرفی کیوں؟
ان نئی تخفیف کی بنیادی وجہ ساخت میں تبدیلی اور کارکردگی میں اضافہ ہے۔ سیلز فورس کے معاملے میں  یہ کمی براہ راست اے آئی  پلیٹ فارم ایجنٹ فورس سے متعلق ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس کا نیا اے آئی  پلیٹ فارم  جسے گزشتہ سال  نافذ کیا گیا تھا، پہلے ہی کسٹمر سپورٹ کے بہت سے معاملات کو سنبھال رہا ہے۔
 آٹومیشن کی مدد سے لاکھوں معاملات حل ہونے کے بعد سیلز فورس کا کہنا ہے کہ اب اس محکمے میں اتنے ہیومن انجینئرس کی ضرورت نہیں ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’اس سال کے شروع میں ہم نے ہیلپ ڈاٹ ایجنٹ فورس ڈاٹ کام  شروع کیا تھا۔ ایجنٹ فورس کی کارکردگی کی وجہ سے ہم نے دیکھا کہ سپورٹ معاملات میں کمی آئی ہے اور ہمیں اب سپورٹ انجینئرز کے کردار کو پُر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے پیشہ ورانہ خدمات، سیلز اور کسٹمر کی کامیابی جیسے دیگر شعبوں میں سیکڑوں ملازمین کو کامیابی سے تعینات کیا ہے۔‘‘
ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں بھی اے آئی  کے اثرات سے محفوظ نہیں ہیں 
 ۲۰۲۵ء ملازمتوں میں کٹوتی بنیادی طور پر سلیکون ویلی میں محسوس کی گئی تھی، اب اس کا اثر ہندوستانی آئی ٹی سیکٹر تک پھیل گیا ہے، جسے پہلے بحران سے محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ جولائی میں، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز (ٹی سی ایس ) نے ملازمین کو حیران کر دیا جب اس نے تقریباً۱۲؍ہزار عہدوں، یا اس کی کل افرادی قوت کا تقریباً ۲؍فیصد کمی کی تصدیق کی۔
کمپنی نے کہا کہ یہ اقدام ایک ’مستقبل کے لیے تیار تنظیم‘ کی تعمیر کے لیے ہے جس میں اے آئی، اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے اور نئی منڈیوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ تاہم، کمپنی کے پاس ایک متنازع  ’بنچ پالیسی‘ بھی ہے جو یہ بتاتی ہے کہ ملازمین کو تفویض نہ کیے جانے پر وہ کب تک پروجیکٹس پر رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK